چین: سیلاب میں ایک سو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں تیز بارشوں سے کم از کم ایک سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق سال کی تیز ترین بارشوں کے بعد ملک کے جنوب مغربی صوبے سیشوان میں اّسی افراد لاپتہ ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے سے اور سیلاب سے گھر اور کھڑی فصلیں تباہ اور سینکڑوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ چین کو ہر سال گرمیوں کے موسم میں شدید طوفان اور بارشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سال بارشوں کی وجہ سے آٹھ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین کے اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق ساڑھے چار لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور ایک لاکھ ستائیس ہزار افراد گھر تباہ ہوئے۔ سیشوان اور چونگ چنگ صوبوں میں پوری پوری بستیاں پانی میں گھری ہوئی ہیں۔ چینی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||