چین، آگ لگنے سےنوے افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں ایک تجارتی مرکز ایک گاؤں کے مندر میں آگ لگنے کے دو مختلف واقعات میں تقریباً نوے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں سے اکیاون افراد ایک تجارتی مرکز میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئے۔ یہ تجارتی مرکز ملک کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ہے جس کی کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم اکیاون افراد کے ہلاک ہونے اور کم از کم ساٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شمال مشرقی شہر جیلین کے تجارتی مرکز کی پانچ منزلہ عمارت میں لگی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے ایک افسر فانگ یان ہو کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی دوسری منزل پر لگی تھی جس کے شعلے انتہائی بلند تھے اور اس پر قابو پانے میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات پتہ نہیں چل سکیں ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں آگ بجھانے والے عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ مشرقی چین کے صوبے ژی جیانگ کے ایک گاؤں ووفینگ میں پیش آیا جہاں انتالیس افراد ہلاک ہوئے۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||