کوئلے کی کان میں دھماکہ، 68 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں حکام نے کہا ہے کہ کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے کم از کم اڑسٹھ کان کن ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اسّی کے قریب لاپتہ ہے۔ حکومتی اہلکاروں کے مطابق اتوار کی رات کو کان میں ہونے والے دھماکے کے وقت دو سو اکیس افراد کان میں موجود تھے جن میں سے صرف چوہتر کو بچایا جا سکا ہے۔ ہیلونگ جیانگ صوبے کے شہر کٹائیحی شہر کے نزدیک ڈونگ فنگ نامی اس کان سے امدادی کارکن پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے زن ہوا کے مطابق کان میں دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے ہوا جس سے کان میں ہوا پہنچانے کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
چین کی کانیں دنیا کی خطرناک ترین کانیں ہیں۔ صرف اس سال ہی چین میں تقریباً تین ہزار افراد کانوں میں ہونے والے حادثات کا شکار ہوئے ہیں۔ اگست میں چین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی تین چوتھائی کوئلے کی کانوں میں کام ملتوی کر رہا ہے تاکہ حفاظتی انتظامات بہتر بنائے جا سکیں۔ سات ہزار کے قریب متاثرہ کانوں کو دوبارہ کام شروع کرنے سے پہلے حکومت کی طرف سے بنائے گئے حفاظتی انتظامات کے معیار پر پورا اترنا پڑے گا۔ | اسی بارے میں چین: ایک سو ستر کان کن پھنس گئے28 November, 2004 | آس پاس 130 سالہ پرانی آگ بجھادی گئی04 November, 2004 | آس پاس چینی کان میں دھماکہ: 56 ہلاک21 October, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||