130 سالہ پرانی آگ بجھادی گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں ایک کوئلے کی کان میں سو برس سے زائد عرصے قبل بھڑک اٹھنے والی آگ پر بالآخر قابو پالیا گیا ہے۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران آگ پر قابو پانے والے ادارے نے زنہوا صوبے کے لیو ہنگاؤ علاقے میں لگی اس آگ کو بجھانے کے لیے تقریباً بارہ ملین ڈالر کی رقم خرچ کی ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ ہر سال ایک اعشاریہ آٹھ ملین ٹن کا کوئلہ جلا دیتی تھی جس سے ایک لاکھ ٹن زہریلی گیسوں کا اخراج ہوتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس آگ سے علاقے کے ماحول کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ آگ 1874 میں لگی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||