چین:ایک سو بہتّر کان کن پھنس گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کے مشرقی صوبے سانڈونگ کے شہر زنٹائی میں شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب کا پانی زیر زمین کوئلے کی کان میں داخل ہونے سے 172 کان کن وہاں پھنس گئے ہیں۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا کے مطابق ایمرجنسی ٹیمیں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فوجی دستے اور پولیس بھی امدادی ٹیموں کی مدد کے لیئے موقع پر موجود ہیں۔ زنٹائی شہر دارالحکومت بیجینگ کے جنوب میں 280 میل کی دوری پر واقع ہے۔ سرکاری اہلکاروں نے خبر رساد ادارے سے بات کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پھنسے ہوئے افراد کے بچنے کی امید بہت کم ہے۔ چین میں واقع کوئلے کی کانوں کا شمار دنیا کی خطرناک ترین کانوں میں کیا جاتا ہے جہاں ہر سال پانچ ہزار سے زائد کان کن ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اس کان کے قریب ہی ایک دوسری کان میں بھی نو افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق علاقے میں دو سو پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں قریبی دریا وین میں سیلاب آ نے سے دریا کا پانی کوئلے کی کان میں داخل ہو گیا اور وہاں کام کرنے والے اندر ہی پھنس کر رہ گئے۔ یہ واقعہ جمعے کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر پیش آیا۔ ایک مقامی اہلکار زانگ ڈیکون کا کہنا ہے کہ ’حادثے کے وقت کان میں 756 کان کن موجود تھے جن میں سے 584 وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے‘۔ |
اسی بارے میں دھماکے میں باسٹھ کان کن ہلاک08 December, 2005 | آس پاس چین: کوئلے کان میں دھماکہ02 November, 2005 | آس پاس چین میں دھماکہ، 203 ہلاک15 February, 2005 | آس پاس چین: ایک سو ستر کان کن پھنس گئے28 November, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||