چین: کوئلے کان میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنوا نے خبر دی ہے کہ چین میں کوئلے کی ایک غیر قانونی کان میں گیس کے سبب ہونے والے دھماکے سے کم از کم سترہ کارکن ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ چین کے شمالی صوبے شانکی کے شہر زنہو میں پیش آیا جس میں سترہ کارکن ہلاک ہو گئے ہیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے چین میں کان کنی کا کاروبار دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک تصور کیا جاتا ہے جہاں حکومتی اعدادو شمار کے مطابق ہرسال چھ ہزار کارکن ہلاک ہو جاتے ہیں۔ حادثے میں بچ جانے والے کارکن نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ اس کان کے کنارے پر کھڑا تھا جب کان میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ کی وجہ سے نہ صرف اس کان میں موجود لوگ ہلاک ہو گئے بلکہ ساتھ والی کان میں بھی دو لوگ ہلاک ہو گئے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کہ اس کمپنی کا لائنسنس ختم ہو چکا تھا اور وہ غیر قانونی طور پر کان کنی کر رہی تھی۔ |
اسی بارے میں چین: ایک سو ستر کان کن پھنس گئے28 November, 2004 | آس پاس چینی کان میں دھماکہ: 56 ہلاک21 October, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||