استنبول: عراقی سکیورٹی پر اجلاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں سکیورٹی اور استحکام کی بحالی کے موضوع پر ترکی کے شہر استنبول میں سنیچر کو عالمی مذاکرات کا دوسرا دور منقعد ہو رہا ہے۔ مذاکرات میں عراق کے چھ پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے سفارتکار اور جی ایٹ اور عرب ممالک کے مندوبین بھی شریک ہورہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق حالیہ دنوں میں عراق اور ترکی کی سرحد پر پی کے کے کے باغیوں کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والا تنازعہ سنیچر کو استنبول میں ہونے والے اجلاس پر متاثر ہوسکتا ہے۔ عراق میں سکیورٹی کی بحالی کے موضوع پر عالمی مذاکرات کا پہلا دور مئی میں مصر میں منعقد ہوا تھا۔ اس دور کے مذاکرات میں عراق کے تیس بلین ڈالر کے قرضے معاف کرنے کے وعدے کیے گئے تھے۔ استنبول کے لیے روانہ ہونے سے قبل عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا کہ اس بار ان کا ملک چاہے گا کہ وعدوں کے علاوہ کچھ ٹھوس اقدمات اٹھائے جائیں۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار جِم میور کا کہنا ہے کہ عراقی وفد اس بات پر روشنی ڈالنے کی کوشش کرے گا کہ حالیہ دنوں میں عراق میں سکیورٹی کی صورتحال مسلسل بہتر ہوئی ہے جسے جاری رکھنے کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ مئی میں ہونے والے مذاکرات کی طرح اس بار بھی عراق کے پڑوسیوں اور دیگر طاقتوں کو عراق میں استحکام کی بحالی کے لیے اقدامات میں ملوث کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ سنیچر کے اجلاس میں دنیا کی نظریں اس بات پر بھی ہونگیں کہ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس ایران اور شام کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ کیسے پیش آتی ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ایک مثبت ملاقات سے عراق کے حالات پر بہتر اثر پڑے گا۔ استنبول میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے کیونکہ کونڈولیزا رائس کی ترکی میں موجودگی کے خلاف وہاں کئی تنظیمیں مظاہرے کر رہی ہیں۔ جمعہ کے روز مظاہرین کو ’پی کے کے‘ کے باغیوں کی یونیفارم میں ملبوس دیکھا گیا اور ان کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ تھا جس پر لکھا تھا: ’دہشت گرد رائس، واپس جاؤ۔‘ | اسی بارے میں ترک سفیر کو واپسی کی ہدایت12 October, 2007 | آس پاس ترکی: سرحد پار آپریشن کی دھمکی09 October, 2007 | آس پاس عراق دہشتگردوں سے دور ہو: ترکی 16 October, 2007 | آس پاس ترکی عراق میں فوج بھیج سکتا ہے: طیب23 October, 2007 | آس پاس ’فوجی کارروائی آخری حربہ ہوگا‘23 October, 2007 | آس پاس صبر کاپیمانہ لبریز ہورہا ہے: عبداللہ گل25 October, 2007 | آس پاس اردگان یورپی یونین ممالک پر برہم27 October, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||