اورنگ زیب ہیتھرو پر گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسداد دہشت گردی کی پولیس نے لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ پر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے ایک بتیس سالہ شخص اورنگ زیب احمد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کی گرفتاری سے کچھ دیر قبل ہی اورنگ زیب احمد کے بھائی نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ان کے بھائی کو پاکستان سے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کی جانب جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اورنگ زیب احمد کو دہشت گردی ایکٹ 2000 کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ انہیں پہلے سے ہی جاری تفتیش کے سلسے میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس گرفتاری کا تعلق ائرپورٹ یا ایوی ایشن انڈسٹری کو لاحق کسی بھی قسم کے خطرے سے نہیں ہے‘۔ اورنگ زیب احمد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے برٹش ائیرویز کی پرواز پر ہیتھرو پہنچے تھے۔ | اسی بارے میں برطانوی قیدی تک رسائی سے انکار02 August, 2007 | پاکستان مشتبہ برطانوی القاعدہ رکن رہا07 September, 2007 | پاکستان لندن بمبار، تلاش کا دائرہ وسیع30 June, 2007 | آس پاس پکڑے جانے والوں میں دو ڈاکٹر01 July, 2007 | آس پاس لندن دھماکوں کی برسی07 July, 2007 | آس پاس لندن بم حملے، چار ملزم قصوروار09 July, 2007 | آس پاس لندن بم حملے، چاروں کو عمر قید11 July, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||