چالیس طالبان مارنے کا دعویٰ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں اتحادی افواج کی قیادت کرنے والی امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی صوبے قندھار میں بارہ گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں چالیس طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب طالبان کی طرف سے اتحادی افواج کی ایک گشتی ٹیم کو ضلع شاہ ولی کوٹ میں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حملے کا جواب دیا تو حملہ آور طالبان کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، جس پر اسے فضائیہ کی مدد بھی حاصل کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑائی میں اتحادی افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طالبان کی طرف سے ان امریکی دعوؤں کے جواب میں کچھ نہیں کہا گیا اور آزادنہ ذرائع سے بھی ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ پچھلے چند ہفتوں میں لڑائی کے دوران سینکڑوں طالبان جنگجو ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طالبان نے ضلع شاہ ولی کوٹ میں اتحادی افواج کے ساتھ کسی قسم کی زمینی لڑائی ہونے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل گیا ہے اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ’ہم جب بھی کامیاب کارروائی کرتے ہیں تو امریکی فوج لوگوں کو الجھانے کے لیے ایسے ہی جھوٹے دعوے کرتی ہے۔‘ لیکن نیٹو نے طالبان کے اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ جنوب میں (افغانستان کے) یا کہیں اور بھی اتحادی افواج کا کوئی ہیلی کاپٹر نہیں مار گرایا گیا۔ |
اسی بارے میں طالبان نے کوریا کے شہری رہا کردیے30 August, 2007 | آس پاس خودکش حملے میں پندرہ ہلاک18 August, 2007 | آس پاس ’دہشت گردی دونوں ملکوں کے لیے خطرہ ہے‘12 August, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||