BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 August, 2007, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
روسی صحافی کے قتل میں گرفتاریاں
اینا پولیکووسکایا
اینا کو ماضی میں ’جان سے مار دینے‘ کی دھمکیاں کئی بار ملی تھیں۔
تحقیقاتی رپورٹوں کے حوالے سے معروف روسی صحافی آنا پولیٹیکوسکویا کے قتل کے سلسلے میں دس لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ان پر فردِ جرم جلد عائد کر دی جائے گی۔

روسی ٹی وی نے روس کے پراسیکوٹر جنرل یوری چائیکا کو صدر پوتین کو گرفتاریوں کے بارے میں آگاہ کرتےہوئے اور یہ بتاتے ہوئے دکھایا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ان افراد پر فردِ جرم جلد ہی عائد کر دی جائے گی۔

یوری چائیکا کا کہنا ہے کہ اس ہلاکت کی تحقیقات کے سلسلے میں ’اہم پیش رفت‘ ہوئی ہے۔ اس قتل کے وسیع پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔

صحافی آنا پولیٹیکوسکویا روسی صدر پوتین پر کڑی تنقید کے حوالے سے معروف تھیں اور انہیں ان کے اپارٹنمٹ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا اور ان کی لاش اپارٹمنٹس کی لِفٹ میں ملی تھی۔

آنا پولیٹیکوسکویا کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ گھر سے دفتر کے لیے روانہ ہو رہی تھی۔ عمارت کے سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی جانے والی فلم میں ایک مسلح شخص، ان کے قتل سے کچھ ہی دیر پہلے عمارت میں داخل ہوتے ہوئے نظر آتا ہے۔ اس سے خیال کیا گیا ہے کہ قتل واحد آدمی کی کارروائی ہے۔

بی بی سی نامہ نگار روپرٹ ونگ فیلڈ ہیز کے مطابق شروع میں یہ افواہیں بھی پھیلی تھیں کہ قاتل کا کسی چیچن جرائم پیشہ گروہ یا روسی سکیورٹی سروس سے تعلق ہو سکتا ہے۔

مشتبہ قاتل کی فلم
روس کے این ٹی وی چینل نے مشتبہ قاتل کی ویڈیو نشر کی ہے۔

روسی حکومت شروع ہی سے اس کی دو ٹوک تردید کرتی رہی ہے کہ اس کا اس قتل سے کسی طرح کا کوئی تعلق ہے۔

اڑتالیس سالہ اینا، دو بچوں کی ماں تھیں اور وہ روسی حکومت کی چیچنیا میں سرگرمیوں کے سخت ناقدین میں سے تھیں۔ وہ روس کے آزاد خیال اخبار ’نوویا گزٹ‘ کے لیے کام کرتی تھیں۔

اس کے علاوہ وہ انگریزی میں دو کتابوں کی بھی مصنفہ تھیں۔ جس میں ایک سال 2001 میں شائع ہوئی تھی اور اس کا نام ’ایک گھناؤنی جنگ: چیچنیا میں ایک روسی رپورٹر‘ اور دوسری ’پوتن کا روس‘ جو سال 2004 میں شائع ہوئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد