چیچن رہنما نے ذمہ داری قبول کی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیچن باغی رہنما شامل بسایوو نے بیسلان سکول محاصرے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس سکول پر کارروائی کے دوران بیشتر بچوں سمیت تین سو بتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک باغی ویب سائٹ پر شائع کیے جانیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض الصالحین نامی گروہ نے شمالی اوسیٹیا کے سکول پر محاصرے کی کارروائی کی۔ اس گروہ نے چند ہفتوں قبل ایک ہی دن دو روسی طیاروں کی تباہی اور ماسکو میں ریلوے سٹیشن کے باہر دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔ روسی حکومت نے بسایوو اور دوسرے چیچن رہنما اسلان مسخادوف کی گرفتاری کے لئے دس ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ شدت پسند تنظیم ریاض الصالحین کا گزشتہ عشرے میں روس میں ہونے والے متعدد شدت پسند حملوں سے تعلق رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||