تورہ بورہ میں پھر امریکی کارروائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینکڑوں امریکی اور افغان فوجیوں نےاوسامہ بن لادن کی پناہ گاہ سمجھی جانے والی تورہ بورہ کی پہاڑیوں پر حملہ شروع کر دیا ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی اور افغان افواج نے پاکستان سے ملحقہ پہاڑیوں میں القاعدہ اور طالبان شدت پسندوں کے خلاف زمینی اور فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ اتحادی افواج کی ترجمان کیپٹن ونیسا بومن نے بتایا کہ فوج کی خاص توجہ ملک کے شمالی خطے میں تورا بورا کی پہاڑیوں پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دشوار گزار یہ پہاڑی علاقے شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کے لیے نہایت موضوع رہا ہے۔ 2001 میں اوسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے اس علاقے میں کی گئی ایک بڑی امریکی فوجی کارروائی نا کام رہی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ تازہ لڑائی کے سبب لوگ یہ علاقہ چھوڑ کر بھگ رہے ہیں۔ یہ چاروں ایک سفارتی قافلے میں سفر کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا بم دھماکہ تھاجس سے ایک گاڑی پوری طرح تباہ ہو گئی تھی۔ کابل میں ایک علیحدہ واقعہ میں برطانوی سفارت خانے کی حفاظت پر معمور ایک پرائیوٹ سکیورٹی فرم کے لیے کام کرنے والے برطانوی شہری کو نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کر دیا | اسی بارے میں کابل بم حملے میں تین جرمن ہلاک15 August, 2007 | آس پاس دو خواتین مغویوں کو رہا کر دیا گیا13 August, 2007 | آس پاس ہلمند فضائی حملہ ’25 شہری ہلاک‘ 22 June, 2007 | آس پاس ’بمباری سے پچاس شہری زخمی‘03 August, 2007 | آس پاس ہلمند: نیٹو حملہ، عام شہری ہلاک30 June, 2007 | آس پاس افغانستان: 70 سے زائد ہلاکتیں07 July, 2007 | آس پاس ’سول ہلاکتوں کے ذمہ دار طالبان ہیں‘10 August, 2007 | آس پاس بش افغانستان کی پیشرفت کے معترف06 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||