BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 August, 2007, 22:23 GMT 03:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بمباری سے پچاس شہری زخمی‘
افغان زخمی(فائل فوٹو)
زخمیوں کا کہنا ہے کہ وہ بازار میں موجود تھے کہ بمباری ہوئی
افغان صوبہ ہلمند میں طالبان کے خلاف امریکہ اور اس کی اتحادی فوج کی فضائی کارروائی میں قریباً پچاس افغان شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس حملے کے دوران متعدد شہری ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی رات گئے کیا گیا اور اس کا نشانہ طالبان کمانڈر داد اللہ منصور اور ہلمند میں ان کے نائب عبدالرحیم تھے۔ افغان وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ انہیں ملنے والے خفیہ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں عبدالرحیم سمیت تین شدت پسند مارے گئے ہیں۔

افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی کا کہنا ہے کہ یہ طالبان رہنما حکومت سے تعاون کے’جرم‘ میں دو افراد کی ہلاکت کا منطر دیکھنے کے لیےجمع تھے۔

حکام اس امر کی بھی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس حملے میں داد اللہ منصور ہلاک ہوئے یا نہیں۔ داد اللہ منصور حال ہی میں ہلاک کیے جانے والے طالبان فوجی کمانڈر ملا داد اللہ کے بھائی ہیں۔

افغانستان میں موجود اتحادی فوج نے افغان وزارتِ دفاع کے بیان کی تو تصدیق نہیں کی تاہم ان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی افواج نے شمالی ہلمند میں دو ’بدنام طالبان کمانڈرز‘ کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے۔

اتحادی فوج کے بیان میں اس حملے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کیا گیا ہے تاہم صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں موجود بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں پچاس کے قریب زخمیوں کو داخل کیا گیا ہے۔

ان زخمیوں کا کہنا ہے کہ وہ بازار میں موجود تھے کہ بمباری ہوئی جس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ ہلمند کے پولیس چیف نے بھی بمباری کیتصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ’ ہمیں بھاری تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور ہم نے اپنی ٹیمیں تحقیقات کے لیے روانہ کی ہیں‘۔

افغان باشندوں کے زخمی ہونے کا تازہ واقعہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے اس بیان کے ایک دن بعد ہی ہوا ہے جس میں انہوں نے شہری ہلاکتوں پر قابو پانے کے لیے افغانستان میں چھوٹے بم استعمال کرنے کی بات کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد