BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 July, 2007, 21:52 GMT 02:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلمند ہلاکتوں کی انکوائری کا حکم
صدر کرزئی
صدر کرزئی نے اس واقعے کی تفتیش کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے
افغان صدر حامد کرزئی نے ہلمند میں غیر ملکی فوج کی جانب سے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کو ہونے والے اس حملے میں پنتالیس افغان شہری اور باسٹھ طالبان مارے گئے جبکہ نیٹو اور اتحادی افواج یہ تعداد ماننے کو تیار نہیں۔

ایک ہفتے قبل بھی صوبہ ہلمند میں ہی پچیس شہریوں کی ہلاکت کے بعد صدر حامد کرزئی نے غیرملکی افواج پر لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں اپنی حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کو کہا تھا۔

صدر کرزئی نے اس واقعے کی تفتیش کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا نیٹو افواج کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ نیٹو کی ایساف افواج کے ترجمان جان ٹامس کا کہنا تھا ’ ہم ہر ممکن تعاون کریں گے‘۔

ان کا کہنا تھا’ ہم ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم کر کے نہیں بتانا چاہتے لیکن یہ واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے نزدیک مرنے والوں کی تعداد ایک درجن کے قریب ہے‘۔

بمباری سے بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر فوج کو پتہ ہوتا کہ نزدیکی علاقے میں عام شہری موجود ہیں تو طالبان کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔

عام شہریوں کی ہلاکت کا تازہ واقعہ جمعہ کی رات صوبہ ہلمند کے گاؤں گرشک میں اس وقت پیش آیا تھا جب امریکی اور افغان فوج پر حملے کے بعداتحادی افواج کے طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔

ہلمند کے علاقے حیدرآباد کے محمد خان کے مطابق اس بمباری سے ان کے سات اہلِ خانہ ہلاک ہوئے جن میں ان کے بھائی اور اس کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے فون پر بات کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا’ اہلِ دیہہ نے بہت سی لاشوں کو اتوار کو سپردِ خاک کیا ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد