BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 August, 2007, 11:36 GMT 16:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دہشتگردی دونوں کیلیے خطرہ ہے‘

عمائدین
دونوں ملکوں کے پچیس پچیس ارکان پر مشتمل ایک چھوٹا جرگہ تشکیل دیا جائے گا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان چار روزہ امن جرگے کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو خطرہ ہے۔

کابل جرگے نے اعلامیے کی بنیادی سفارشات میں دہشت گردی کو دونوں ممالک کا مشترکہ خطرہ قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دونوں ملکوں کی قومی اور سکیورٹی پالیسیوں کے اہم حصے طور پر جاری رہنی چاہیے۔

اعلامیے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں حکومتیں اور وہاں کے لوگ اپنے ملکوں میں دہشت گردوں کو پناہ یا تربیت کی اجازت نہیں دیں گے۔

جرگے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے طالبان سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کی طرف سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جرگے میں شرکت سے قبل صدر مشرف نے افغانستان کے اپنے ہم منصب حامد کرزئی سے مذاکرات کیئے۔

مشترکہ ذمہ داری
صدر مشرف
 ’مجھے اپنی ذمہ داری کا پوری طرح احساس ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں انتہا پسندی کا بہت زیادہ اثر ہے اور اس ہمارے علاقوں سے آپ کے علاقوں میں طالبان کو سپورٹ مل رہی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کو مل کر مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے خطاب میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی عدم اعتماد کو خطرناک قرار دیا اور کہا کہ الزام تراشی سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اس شک میں مبتلا نہ ہو کہ پاکستان ان کے ملک میں خرابی چاہتا ہے۔

پاکستان کے صدر نے کہا کہ ’غلط فہمیاں پیدا کرنے میں بعض دفعہ بیرونی ہاتھ ہوتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے‘۔

انہوں نے پاک افغان بہتر تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یقین دلاتا ہوں کہ جو باتیں میری زبان سے نکلیں گی وہی میرے دل و دماغ میں بھی ہیں۔ پاکستان افغانستان کا دوست بن کر رہنا چاہتا ہے اور افغانستان کو کنٹرول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا ہو گا ورنہ معاملہ آگے نہیں بڑھ پائے گا‘۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے خطاب میں اس بات کا اعتراف کیا کہ افغان طالبان کو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں حمایت حاصل ہے لیکن انہوں نے اس کی بنیادی وجہ اسّی کی دہائی میں افغانستان اور روس کی جنگ کو قرار دیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنی ذمہ داری کا پوری طرح احساس ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں انتہا پسندی کا بہت زیادہ اثر ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہمارے علاقوں سے آپ کے علاقوں میں طالبان کو سپورٹ مل رہی ہے۔ پاکستانی حکومت قبائلی علاقوں میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے‘۔

عمائدین
جرگے میں پاکستان اور افغانستان سے سات سو سے زائد لوگ شریک ہوئے

انہوں نے مزید کہا: ’اس سلسلے میں دونوں ملکوں کو مل کر مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے لیکن طاقت کا بے جا استعمال مسئلے کی شدت میں مزید اضافہ کرے گا اس لیے ہمیں دانشمندی اور مستقل مزاجی سے کام لینا ہو گا‘۔

صدر مسشرف کا کہنا تھا کہ ’خطے کی ترقی اس بات میں مضمر ہے کہ ہم اپنے خطے کو دنیا کے لیے کھول دیں۔ پاکستان افغانستان کو بندرگاہیں دے گا اور دنیا کے لیے راستہ دے گا‘۔

افغان صدر حامد کرزئی نے اپنے اختتامی خطاب میں صدر جنرل پرویز مشرف سمیت جرگے کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ جرگہ خطے میں امن کی قیام کی طرف سنگِ میل ثابت ہو گا۔

اتوار کو پاک افغان جرگے نے مشترکہ اعلامیے میں ایک چھوٹا جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو پچاس ارکان پر مشتمل ہو گا اور اس میں دونوں ممالک سے پچیس پچیس ارکان شامل ہوں گے۔

چھوٹا جرگہ مخالفین (طالبان) کے ساتھ جاری مکالمے اور اصلاح کے عمل کو تیز کرے گا۔ یہی جرگہ مشترکہ امن جرگے کے فیصلوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ اجلاس منعقد کرے گا۔ اس کے علاوہ اگلے مشترکہ امن جرگے کے لیے انتظامات اور منصوبہ بندی بھی کرے گا۔

متاثرین کا مستقبل؟
 افغانستان اور پاکستان عالمی برادری کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں معاشی اور سماجی ترقی کے لیے ڈھانچہ اور منصوبے تیار کریں گے
پاک افغان جرگہ

مشترکہ امن جرگہ دونوں ملکوں کے درمیان بردرانہ تعلقات، باہمی احترام، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور معاشی، ثقافتی اور سماجی تعلقات کے فروغ کے لیے اقدامات کرے گا۔

مشترکہ امن جرگہ دونوں ملکوں میں منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ کی روک تھام کرے گا اور عالمی برادری پر زور دے گا کہ وہ افغانستان میں روزگار کے متبادل ذرائع فراہم کرنے میں مدد دے۔

افغانستان اور پاکستان عالمی برادری کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں معاشی اور سماجی ترقی کے لیے ڈھانچہ اور منصوبے تیار کریں گے۔

مشترکہ امن جرگے کی تمام سفارشات اس اعلامیے کا حصہ ہیں۔

کابل جرگہ: توقعات
طالبان کی عدم شرکت کے باوجود بعض حلقے پرامید
جرگہایجنڈے پر اتفاق
پاک افغان امن جرگہ کے ایجنڈے پر اتفاق ہوگیاہے
پاک افغان جرگہبدلا بدلا کابل
اور شہر کی سڑکوں پر اکیلا پاکستانی
پاک افغان جرگہ پاک افغان جرگہ
تین روزہ گرینڈ امن جرگہ کا آغاز ہوگیا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد