اقوامِ متحدہ: وسیع تر کردار پر قرارداد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ اور برطانیہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین میں ایک نئی قرارداد تقسیم کی ہے جس کے تحت اقوامِ متحدہ عراق میں زیادہ اہم کردار ادا کر سکے گی۔ اگر یہ قرارداد منظور ہوگئی تو اقوامِ متحدہ عراق کے سیاسی معاملات میں پہلے سے زیادہ اہم اور وسیع کردار ادا کرے گی۔ بغداد میں چار سال قبل اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر بم حملے سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے عراق میں عالمی ادارے کے موجودہ مشن کی موجودگی دبی دبی سی رہی ہے۔ امریکی اور برطانوی سفارت کار چاہتے ہیں کہ عراق کے سیاسی مستقبل میں کسی طرح اقوامِ متحدہ کے کردار میں اضافہ کیا جائے۔ نئی قراداد کے مسودے کے مطابق عراق میں اقوامِ متحدہ کے معاون مشن کے مینڈیٹ کو وسعت دیتے ہوئے اسے طاقتور مشاورتی کردار دیا جائے گا۔ قرارداد منظور ہونے کی صورت میں اقوامِ متحدہ کا یہ مشن براہِ راست عراقی حکومت کے ماتحت کام کرے گا اور عراقی پارلیمان میں مختلف فرقوں کے درمیان مصالحت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کرے گا۔ اس قرارداد کے تحت اقوامِ متحدہ کا عراق مشن پناہ گزینوں کی واپسی اور انسانی بنیادوں پر عراق کو فراہم کی جانے والی امداد کی تقسیم کے امور میں مدد کے علاوہ قومی تعمیرِ نو کی کوششوں میں بھی معاونت کرے گا۔ قرارداد میں اقوامِ متحدہ کی اضافی ٹیم کی حفاظت کے لیے امریکی فوج کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں عراق: انسانی بحران بد سے بدتر30 July, 2007 | آس پاس خوشیاں مناتےعراقی حملوں کےشکار26 July, 2007 | آس پاس کانگریس عراق پر ساتھ دے: بش11 July, 2007 | آس پاس عراق:ہلاکتیں 130، مالکی کی مذمت08 July, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||