BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 August, 2007, 00:09 GMT 05:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گلاسگوحملہ، زخمی حملہ آور ہلاک
کفیل
کفیل کو گلاسگو ائیرپورٹ سے شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا
گلاسگو کے ہوائی اڈے میں ایک جلتی جیپ لے کر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بھارتی باشندے کفیل احمد مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

تیس جون کو ہونے والے اس ناکام حملے کے دوران بنگلور سے تعلق رکھنے والے ستائیس سالہ کفیل احمد کا جسم نوے فیصد تک جل گیا تھا اور وہ پانچ ہفتے تک زیرِ علاج رہنے کے بعد چل بسے۔

سٹرت کلائڈ پولیس کی ترجمان کے مطابق اس واقعے میں بری طرح زخمی ہونے والا شخص گلاسگو رائل انفرمری میں جمعرات کی شام ہلاک ہو گیا۔ کفیل کو پیزلی کے رائل الیگزنڈرا ہسپتال سے گلاسگو انفرمری کے خصوصی برن یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔

دورانِ علاج کفیل کو مسلسل نگرانی میں رکھا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے ابتداء میں ہی ان کی حالت کو نازک قرار دیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں کفیل احمد کو بھی ڈاکٹر کہا گیا تھا تاہم بعد ازاں وہ ایک انجینئر ثابت ہوئے تھے جنہوں نے ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی تھی۔

گلاسگو حملے کے حوالے سے پولیس نے کفیل احمد کے بھائی سبیل احمد کو بھی لیور پول سےگرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف بھی دھماکوں کی سازش کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے جبکہ ان کے کزن ڈاکٹر حنیف کو آسٹریلیا میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد