BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 July, 2007, 12:50 GMT 17:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹر حنیف کی حراست پر تشویش
ڈاکٹر محمد حنیف
ڈاکٹر محمد حنیف کے ویزے کو منسوخ کر دیا گیا ہے
بھارتی حکومت نے لندن اور گلاسگو کے ناکام بم حملوں کی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہندوستانی نژاد ڈاکٹر محمد حنیف کی آسٹریلیا میں ضمانت کے بعد بھی حراست پر تشویش ظاہر کی ہے۔

وزارت خارجہ نے اس حوالے سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کو طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ ڈاکٹر حنیف کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائےگا۔

ڈاکٹر محمدحنیف کا تعلق بھارت کے جنوبی شہر بنگلور سے ہے اور وہ ان حملوں کے حوالے سے برطانیہ میں زیرِ حراست کفیل اور سبیل کے چچا زاد بھائی ہیں۔سنیچر کو محمد حنیف پر دہشتگرد تنظیموں کی غیر ارادی مدد کے لیے فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

منگل کو آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جان میکرتھی کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے ان سے کہا گيا ہے کہ بھارت کو ڈاکٹر محمد حنیف کی حراست پر تشویش ہے اور بھارت کو امید ہے کہ ان کے ساتھ قانون کے مطابق بہتر سلوک کیا جائےگا۔

اس سے قبل حکومت نے کہا تھا کہ محمد حنیف کے ساتھ انصاف کے لیے آسٹریلیا میں ہندوستانی سفارت خانہ پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور’ڈاکٹر محمد حنیف کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی‘۔

اتوار کو ڈاکٹر محمد حنیف کی اہلیہ نے وزیراعظم منموہن سنگھ اور وزیر دفاع اے کے انٹونی سے بھی مدد کی اپیل کی تھی اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ آسٹریلوی پولیس ان کے شوہر کے ساتھ زيادتی کر سکتی ہے۔

خيال رہے کہ پیر کو آسٹریلیا کی ایک عدالت نے ڈاکٹر محمد حنیف کو ضمانت دے دی ہے تاہم حکومت نے انہیں تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے اور ان کے ویزے کو منسوخ کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کی عدالت نے ڈاکٹر محمد حنیف کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن عدالت کا یہ کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں تین مرتبہ پولیس کو رپورٹ کیا کریں گے اور ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔

عدالت کے فیصلے کے بعد آسٹریلیا کے محکمۂ امیگریشن نے ڈاکٹر حنیف کا ’ورک ویزا‘ اس شبہ پر منسوخ کر دیا تھا کہ مذکورہ ڈاکٹر کا برطانیہ میں دہشت گردی سے تعلق ہے لہذٰا انہیں اب امیگریشن کے قانون کے مطابق تحویل میں لیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد