’ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں لندن اور گلاسگو کے ناکام بم حملوں کی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہندوستان نژاد ڈاکٹر محمد حنیف کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔ ہندوستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ بنگلور کے ڈاکٹر محمد حنیف کے ساتھ انصاف کے لیے آسٹریلیا میں واقع ہندوستان کا سفارت خانہ پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا: ’ڈاکٹر محمد حنیف کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی‘۔ نوتیج سرنا کا کہنا تھاکہ اگر ڈاکٹر حنیف کے اہل خانہ کو کسی قانونی مدد کی ضرورت ہوگی تو حکومت انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا:’حکومت کی کوشش ہے کہ ڈاکٹر محمد حنیف کو آسٹریلوی قانون کے تحت صاف اور شفاف سماعت کا موقع ملے‘۔ گزشتہ روز ڈاکٹر محمد حنیف کی اہلیہ نے ہندوستان کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور وزیر دفاع اے کے انٹونی سے مدد اپیل کی تھی اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ آسٹریلوی پولیس ان کے شوہر کے ساتھ زيادتی کرسکتی ہے۔ خيال رہے کہ پیر کو آسٹریلیا کی ایک عدلت نے ڈاکٹر محمد حنیف کو ضمانت دے دی ہے تاہم حکومت نے انہیں تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے اور ان کے ویزے کو منسوخ کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کی عدالت نے ڈاکٹر محمد حنیف کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن عدالت کا یہ کہا تھا کہ وہ ہفتے میں تین مرتبہ پولیس کو رپورٹ کیا کریں گے اور ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر کیون اینڈریوز کا کہنا تھا انہوں نے ڈاکٹر محمد حنیف کے لیے کام کا اجازتی ویزا اس شبہے پر منسوخ کر دیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کا برطانیہ میں دہشت گردی سے تعلق ہے۔ لہذا انہیں اب امیگریشن کے قانون کے مطابق تحویل میں لے لیا جائے گا۔ | اسی بارے میں حنیف کی بیوی کی وزیرِاعظم سے اپیل 15 July, 2007 | انڈیا سبیل احمد پر الزامات عائد14 July, 2007 | انڈیا محمد حنیف پر الزامات عائد14 July, 2007 | انڈیا لندن کار بم: آسٹریلیا میں چھاپے06 July, 2007 | آس پاس تحقیقات کے لیے مزید وقت درکار11 July, 2007 | آس پاس آٹھواں شخص آسٹریلیا سے گرفتار02 July, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||