میرانشاہ دھماکے، امن جرگہ واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں شوال رائفل کے چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر کو سات بجے کے قریب ایک فوجی قافلہ تحصیل رزمک سے میرانشاہ جارہا تھا کہ دوسلی کے مقام پر شوال رائفل کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں شوال رائفل کے چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے میں گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔ حکام کےمطابق زخمیوں کو میرانشاہ سکاؤٹس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق کل رات میرانشاہ ہائی سکول کے سامنے خاصہ دار فورس کی چوکی کو بارود سے تباہ کردیاگیا تھا۔ ایک اور سکول میں رات کے وقت نامعلوم افراد نے پانچ کمپیوٹر اور دوسرا سامان چوری کرلیا۔ دوسری طرف اطلاع ہے کہ گورنر کی جانب سے بھیجے ہوئے جرگے کو میرانشاہ سے ایک ہیلی کاپیٹر کے ذریعے واپس پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی کی جانب سے بھیجا ہوا پینتالیس رکنی جرگہ پشاور پہنچ گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جرگے میں شامل پانچ رکنی وفد مقامی طالبان کے ساتھ ملاقات میں کامیاب ہوگیا تھا اور اب وہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے گورنر سرحد کے ساتھ بات کریں گے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں اس وقت حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے جب مقامی طالبان نے حکومت کے ساتھ امن معاہدہ توڑنے کا اعلان کیا لیکن حکومت نے امن معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ امریکہ نے بھی کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ خود کارروائی کرنے پر غور کریں گے۔ |
اسی بارے میں وزیرستان: دو خاصہ دار ہلاک16 May, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: تحصیلدار کا اغوا 05 November, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان میں’مخبر‘ قتل05 March, 2007 | پاکستان ’شمالی وزیرستان: ایک فوجی ہلاک‘ 29 April, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان، تین ہلاک13 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||