سڈنی: ایچ آئی وی پر عالمی کانفرنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایچ آئی وی/ایڈز پر دنیا کی سب سے بڑی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں پانچ ہزار سے زائد مندوبین کے سامنے اس تحقیق کے شواہد پیش کیے جائیں گے کہ مردوں کے ختنہ کروانے سے ایچ آئی وی انفیکشن کا خطرہ ساٹھ فیصد کم ہو جاتا ہے۔ یہ بات تو کافی عرصے سے عام ہے کہ افریقہ کے صحرائے صحارا سے متعلقہ علاقے کے مسلمان مردوں میں ایچ آئی وی کی شرح غیر مسلموں کے مقابلے میں کم ہے تاہم اب تک یہ واضع نہیں تھا کہ اس کی وجہ ختنہ کروانا ہے یا کم جنسی اختلاط۔ اب کینیا اور یوگنڈا سے ملنے والے نئے شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوجوانوں کے ختنہ کروانے سے ایچ آئی وی کا خطرہ ساٹھ فیصد کم ہو جاتا ہے۔ اس تحقیق میں کینیا اور یوگنڈا کے دو ہزار مردوں نے حصہ لیا جن میں سے نصف ختنہ شدہ تھے۔ افریقہ میں صحرائے سہارا سے جڑے کچھ ممالک کی بالغ آبادی میں ایچ آئی وی انفیکشن سے متاثرہ افراد کی شرح چالیس فیصد تک ہے اور وہاں ختنہ کو اس انفیکشن کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے بطور اہم ذریعہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ختنہ کا عمل تجربہ کار جراحوں کو انجام دینا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس بارے میں تعلیم دینے کی بھی ضرورت ہے۔ سڈنی میں ہونے والی کانفرنس میں شامل ایک سو تیس ممالک کے مندوبین پر ایچ آئی وی پر تحقیق میں اضافے کے حوالے سے ایک اعلامیے پر دستخط کرنے کے لیے بھی زور دیا جائےگا۔ سڈنی اعلامیے میں شامل اہم تجویز کے مطابق ایچ آئی وی پروگرامزکے لیے مختص رقم کا کم از کم دس فیصد تحقیق کے میدان میں خرچ کیا جانا چاہیے۔ اعلامیے میں حکومتوں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ ایڈز جیسے موذی مرض سے نمٹنے کے لیے مزید وسائل مختص کریں تاکہ نئی ادویات کی تیاری، مرض کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے مزید بہتر کام کیا جا سکے اور اب تک دنیا میں ڈھائی کروڑ افراد کو ہلاک کرنے والی اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔ | اسی بارے میں ختنے ایڈز سے بچاتے ہیں: رپورٹ26 July, 2005 | نیٹ سائنس ایڈز: سستی دوا کی تیاری کا معاہدہ09 May, 2007 | نیٹ سائنس برازیل: ایڈز ادویات پر فیصلہ05 May, 2007 | آس پاس خواتین کے لیے خاص قسم کا کنڈوم31 December, 2006 | نیٹ سائنس ’بھارت ایڈز کے پھیلاؤ کا مرکز‘01 December, 2006 | نیٹ سائنس گیٹس: ایڈز ریسرچ کیلیئے 287 ملین20 July, 2006 | نیٹ سائنس پاکستان: ایڈز کا شدید خطرہ21 November, 2005 | نیٹ سائنس ایڈز سے چھٹکارا پانےوالے پر تحقیق13 November, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||