ایڈز سے چھٹکارا پانےوالے پر تحقیق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں ایک ہپستال نے ایک ایسے مریض کے بارے میں تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایڈز کے مرض سے صحتیاب ہو گیا ہے۔ اینڈرو سٹِمپسن کو اگست دو ہزار دو میں ایڈز یا ایچ آئی وی پازیٹیو تشخیص کیا گیا تھا تاہم اگلے ہی برس ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ ان کے جسم سے ایڈز کا وائرس ختم ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مزید تحقیق سے ان کی صحتیابی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو سٹِمپسن اس مرض سے نجات پانے والے پہلے شخص ہوں گے۔ ایڈز کی تشخیص کے بعد سٹِمپسن پر افسردگی چھا گئی تھی اور جب بعد کی تشخیص نے انہیں صحتمند ثابت کیا تو انہوں نے متعلقہ لیبارٹری سے پہلی مرتبہ غلط تشخیص کرنے پر ہرجانہ طلب کیا۔ مگر انہیں بتایا گیا کہ تشخیص کے عمل میں کوئی خرابی نہیں تھی۔ سٹِمپسن کا کہنا تھا کہ’ دنیا میں ایڈز کے پینتیس ملین سے زیادہ مریض ہیں اور میں وہ واحد شخص ہوں جس نے اس پر قابو پا لیا اور اس سے بچ نکلا۔ میرے لیے یہ ناقابلِ یقین ہے۔ یہ ایک معجزہ ہے اور میں دنیا کے خوش قسمت ترین لوگوں میں سے ایک ہوں‘۔ | اسی بارے میں برازیل کی دوا ساز کمپنی کو دھمکی26 June, 2005 | نیٹ سائنس اینٹی بایوٹک سے ایڈز کا اعلاج19 November, 2004 | نیٹ سائنس ایڈز: مزاحمتی جینز کی شناخت09 December, 2004 | نیٹ سائنس تبدیلی خون سے ایڈز17 November, 2003 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||