برازیل کی دوا ساز کمپنی کو دھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیل نےایک امریکی دوا ساز کمپنی کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ایڈز کی دوا کی قیمت کم نہ کی تو وہ پیٹنٹ کی پابندی توڑ کر خود اس مرض کی سستی دوا بنا لے گا۔ برازیل کے محکمہ صحت کے وزیر ہمبرتو کوستا کا کہنا ہے کہ ایڈز کی دوا حکومت نےامریکی کمپنی ایبٹ لیبارٹریز کودس دن کا وقت دیا ہے کہ یا تو وہ اپنی دوا کی قیمت کم کرے یا پھر اسےاس دوا کی نقل بنانے کی اجازت دے تاکہ لوگوں کو اس مرض کی سستی دوا میسر آ سکے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ایبٹ ایسا کرنے پر تیار نہیں ہوئی تو برازیل اس دوا کی نقل دارالحکومت رئیود جنیرو کی سرکاری لیبارٹری میں بنانا شروع کردے گا۔ شکاگو سے تعلق رکھنے والی امریکی دوا ساز کمپنی ایبٹ لیبارٹریز نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس نے پہلے ہی برازیل کی حکومت کو نقصان پریہ دوا بیچی ہے۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ حکومت سے بات چیت برازیل کے محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک کی ایک سو تراسی ملین آبادی میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد چھ لاکھ ہے۔ برازیل میں ایڈز کے مریضوں کو مفت دوا کی فراہمی کے حکومتی اقدام کو بین الاقوامی سطح پر بڑی پسندیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔ برازیل کے قانون کے مطابق حکومت عوام کی بھلائی میں کسی بھی دوا کے سلسلے میں پیٹنٹ کی پابندی توڑ کر اس کے نام سے دوا بنا سکتی ہے۔ اگر ایڈز کی اس دوا کی نقل بنالی گئی تو ایسا پہلی مرتبہ ہوگا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||