ایڈز: مزاحمتی جینز کی شناخت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدانوں نے وہ اہم جینز دریافت کی ہیں جو جسم میں ایچ آئی وی/ ایڈز انفیکشن کے خلاف مزاحمت کرتی ہیں۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ بعض افراد بیماری کی علامات کے باوجود کس طرح سالوں تک ٹھیک رہتے ہیں جبکہ کئی دوسرے جلد ہی ایڈز کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ریسرچ کرنے والوں کا خیال ہے کہ اس دریافت سے ایچ آئی وی انفیکشن کو روکنے کے لیے ویکسین بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ تحقیق آکسفورڈ، کوازولو نتال اور ہارورڈ یونیورسٹیوں کے مشترکہ پراجیکٹ کا نتیجہ ہے اور یہ جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جسم کے مدافعتی نظام اور ایچ آئی وی میں جنگ جاری رہتی ہے۔ ایچ آئی وی وائرس اپنے اندر تبدیلی لاتا رہتا تاکہ جسم کے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام میں بھی جینیاتی تبدیلی کے باعث ارتقاء ہوتا رہتا ہے اور جو نظام انفیکشن کو روکنے میں موثر ثابت نہیں ہوتا ختم ہو جاتا ہے اور زیادہ پر اثر مدافعتی نظام دیر تک قائم رہتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||