BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 March, 2004, 03:02 GMT 08:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ختنوں سے ایڈز کا خطرہ کم

ایڈز
دنیا بھر میں ایڈز کے بارے میں عوامی سطح پر شعور بیدار کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے
ہندوستان میں کی جانے والی نئی سائنسی تحقیق کے مطابق ختنوں سے مردوں میں ایڈز کے خطرات چھ گُنا کم ہو جاتے ہیں۔

طبی سائنس کے رسالے دی لانسٹ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ جن مردوں کے ختنے نہیں ہوئے ہوتے ان کے عضو تناسل کے اگلے حصے کی جلد کے ایچ آئی وے انفیکشن سے متاثر ہونے کے خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

ہندوستان میں دو ہزار مردوں پر کی جانے والی تازہ ترین تحقیق ماضی میں افریقہ میں ہونے والی اسی نوعیت کی تحقیق کے نتائج کی تصدیق کرتی ہے۔

اس تحقیق کو مکمل کرنے والے ماہرین کے مطابق ختنوں سے صرف ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں جبکہ جنسی عمل سے پھیلنے والی دیگر بیماریوں پر ختنوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

جب افریقہ میں پہلی مرتبہ ایڈز کا مرض پھیلنا شروع ہوا تو یہ بات سامنے آئی کہ ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد براعظم کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں مغربی حصے کی نسبت زیادہ ہے۔

اس مرحلے پربعض تحقیق کاروں کا خیال تھا کہ مختلف شرع سے ایڈز کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے جنسی رویے ہیں۔

لیکن کچھ سائنسدانوں کے خیال میں اس کی بنیادی وجہ افریقہ کے مغربی حصوں میں بسنے والے لوگوں میں ختنے کرانے کا زیادہ رحجان ہے۔

ہندوستان میں ہونے والی تازہ ترین میں بھی انہیں نتائج کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد