BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 December, 2003, 04:00 GMT 09:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈز سے بچاؤ کا عالمی منصوبہ
ایڈز سے بچاؤ کی گولیاں
غریب ملکوں میں رہنے والے افراد کو مہنگی ادویات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ تیس لاکھ غریب مریضوں کو بیماری سے بچاؤ اور اس کے علاج کے لئے ادویات مہیا کرنے کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کیا ہے۔

اس منصوبے پر ساڑھے پانچ ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہو گی اور اقوام متحدہ کو امید ہے کہ اسے دو سال کے اندر اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

اینٹی وائرل اداویات ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو ایڈز کا شکار ہونے سے بچا کر انہیں مقابلتاً معمول کی زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

یہ علاج امیر ملکوں میں تو دستیاب ہے لیکن غریب ملکوں میں رہنے والے افراد کو اس تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل لی جانگ ووک نے کہا ہے کہ ایڈز سے بچاؤ اور اس کا علاج اس وقت دنیا بھر کے لئے صحت کے شعبے میں سامنے آنے والا سب سے مشکل چیلنج ہے۔

عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس کی طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ کے لگا بھگ ہے اور روزانہ آٹھ ہزار افراد ایڈز سے متعلقہ بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد