گیٹس: ایڈز ریسرچ کیلیئے 287 ملین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے ایچ آئی وی ایڈز پر تحقیق کے لیئے 287 ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا عہد کیا ہے۔ یہ رقم دنیا بھر میں ایڈز پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کو 16 قسطوں میں دی جائے گی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ایڈز کے وائرس سے لڑنے کے لیئے موثر ویکسین کی تیاری کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔ عطیہ وصول کرنے والے تمام تحقیقات کاروں کو اپنی تحقیق شیئر کرنے کا وعدہ کرنا ہوگا تاکہ اس سلسلے میں تیز پیش رفت ممکن ہوسکے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 40 ملین سے زائد افراد ایڈز کے وائرس سے متاثر ہیں۔ ایچ آئی وی وائرس کی شناخت کے بعد گزشتہ پچیس سال کے دوران کئی قسم کی ویکسین تیار کی گئی ہے تاہم سائنسدان مزید موثر ویکسین تیار کرنے کی کوشش میں ہیں۔ گیٹس فاؤنڈیشن کے ایچ آئی وی پروگرام سے منسوب ڈاکٹر نکولس ہیلمین کا کہنا ہے کہ ماہرین کے لیئے ایڈز کی موثر ویکسین تیار کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ثابت ہوا ہے اور اس سلسلے میں زیادہ پیش رفت ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ عطیہ کی یہ خطیر رقم انیس ممالک کے 165 تحقیقات کاروں کو دی جائے گی۔ ڈکٹر ہیلمین کا کہنا ہے کہ یہ فاؤنڈیشن کا اب تک کا دیا گیا سب سے خطیر عطیہ ہے۔ | اسی بارے میں مائیکروسافٹ کا جدید براؤزر25 April, 2006 | نیٹ سائنس مائیکرو سوفٹ کو جرمانے کا خطرہ31 May, 2005 | نیٹ سائنس مائیکرو سافٹ اورای یومیں معاہدہ29 March, 2005 | نیٹ سائنس مائیکروسوفٹ پر پابندیاں برقرار22 December, 2004 | نیٹ سائنس مائیکروسافٹ کے خلاف تحقیقات25 August, 2004 | نیٹ سائنس ’ونڈوز سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘31 July, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||