صحافیوں کےخلاف مقدمہ پرتشویش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیویارک سے دنیا بھر میں صحافیوں اور پریس کی آزادی و تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے پاکستان میں دو سو صحافیوں کےخلاف سیاسی مظاہروں پر بندش کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ بدھ کے روز نیویارک میں اپنے دفتر سے جاری کیے گۓ بیان میں سی پی جے نے حکومت پاکستان سے صحافیوں کے خلاف قائم مقدمات کی فوری واپسی اور ان کے خلاف دھمکیوں کے سلسلے کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت نے صحافیوں پر یہ مقدمات پی ایف یو جے کی قیادت میں نئے پیمرا آرڈیننس کےخلاف وزیر اعظم شوکت عزیز کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کرنے پر قائم کیے تھے۔ تاہم مظاہروں کے بعد کسی بھی صحافی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئي۔ امریکہ میں سی پی جے کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر جوئیل سائمن نے کہا ’ صحافیوں کوگرفتار کرنے کی دھمکیاں پاکستان میں میڈیا کو خاموش کرنے کے تازہ ہتھکنڈے ہیں۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کے خلاف مقدمات واپس لے‘۔ | اسی بارے میں پیمرا آرڈیننس پر احتجاج جاری05 June, 2007 | پاکستان میڈیا پر کنٹرول کے لیے نئے قوانین04 June, 2007 | پاکستان ’تبدیلی انصاف کےتقاضوں کےتحت‘05 June, 2007 | پاکستان قومی اسمبلی میں صحافیوں کااحتجاج06 June, 2007 | پاکستان نئے پیمرا قانون میں نیا کیا؟06 June, 2007 | پاکستان ’وکلاء تحریک روکنے کی کوشش‘06 June, 2007 | پاکستان پیمرا ترامیم عدالتوں میں چیلنج 05 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||