BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 May, 2007, 23:19 GMT 04:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلمند: چینوک تباہ، سات فوجی ہلاک
افعانستان میں چینوک ہیلی کاپٹر
فوجی کمک کے لیے چینوک ہیلی کاپٹر خاصا کارآمد ہے۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک چینوک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس پر سوار نیٹو کے سات فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

فوجی حکام کے مطابق بظاہر یہ ہیلی کاپٹر دشمن کی فائرنگ سے تباہ ہوا ہے۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے قریب جنوبی صوبہ ہلمند کے علاقے کجاکی میں پیش آیا۔

طالبان نے اس چینوک ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ انٹرنیشنل سکیورٹی اسِسٹینس فورس یا آئی سیف کا کہنا ہے کہ علاقے میں دشمن جنگجو موجود ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی باقیات حاصل کرنے کے لیے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں پانچ عملے کے ارکان اور دو فوجی مسافر شامل ہیں۔ اگرچہ نیٹو حکام نے ہلاک ہونے والوں کی قومیت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی ہے تاہم خیال ہے کہ عملے کے پانچوں ارکان امریکی تھے جبکہ دوسرے دو فوجیوں کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے۔

نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو کس ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ خیال ہے کہ اس حملے میں راکٹ سے داغا جانے والا گرینیڈ استعمال کیا گیا ہے۔

صوبہ ہلمند میں برطانوی فوج تعینات ہے۔

افغانستان میں فائرنگ کرکے ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے واقعات مقابلتاً کم پیش آتے ہیں۔

’تخلیقی پینترہ‘
پاک، افغان، امریکہ فوجی مشقیں شروع
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد