پاک،افغان،امریکہ فوجی مشقیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان، امریکہ اور افغانستان کی افواج نے سوموار سے پاکستان کے صوبہ سرحد کے علاقے چراٹ میں ایک فوجی اڈے پر مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ یہ مشقیں دس دن تک جاری رہیں گی اور اس دوران پاک افغان سرحد کے ساتھ مختلف علاقوں میں یہ مشقیں کی جائیں گی۔ ان مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان سرحد پر طالبان اور مبینہ شدت پسندوں کی آمد و رفت روکنے اور آپس میں بہتر تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاکستانی دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ مشقیں سوموار سے شروع ہو گئی ہیں۔ ’انسپائرڈ گیمبٹ‘ یا تخلیقی پینترہ نامی ان مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں سہ فریقی کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ان مشقوں میں فوجی ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے ایک ہزار سے زائد فوجی افسر حصہ لے رہے ہیں۔ افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے پاکستان کی سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوج اور سرحد پار اتحادی فوج کے خلاف شورش بدستور جاری ہے۔ افغانستان کی حکومت ماضی میں پاکستان پر الزام عائد کرتی رہی ہے کہ پاکستان سرحد سے شدت پسندوں کی آمد و رفت روکنے میں موثر کردار ادا نہیں کر رہا تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سّتر ہزار سے زائد پاکستانی فوج افغانستان سے ملحقہ سرحد پر تعینات ہے اور افغانستان میں موجود افغانی فوج اور اتحادی افواج اس سرحد پار آمدورفت کو روک نہیں پا رہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ چند ماہ میں اس مسئلے پر تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے جن کو معمول پر لانے کے لئے سہ فریقی کمیشن کے دو اجلاس منعقد ہوئے ہیں اور یہ مشترکہ مشقیں بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی بتائی جاتی ہیں۔ اس بارے میں پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے منگل کے روز اسلام آباد میں کہا کہ افغانستان میں دراندازی کو روکنے کے لیئے امریکی اور کثیر ملکی افواج سرحد پر باڑ اور بارودی سرنگیں لگا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ کئی ماہ پہلے صدر جنرل پرویز مشرف نے بھی اسی طرح کا بیان دیا تھا۔ | اسی بارے میں ’اسامہ کو پکڑنا ہماری ترجیح ہے‘28 February, 2006 | پاکستان افغانستان کومطلوب افراد پرکارروائی27 February, 2006 | پاکستان چین: مشترکہ بحری مشقیں22 October, 2003 | پاکستان پاک امریکہ بحری مشقیں شروع21 June, 2005 | پاکستان امریکی فوج مشترکہ مشقیں28 April, 2005 | پاکستان دفاعی یاداشت پر دستخط18 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||