BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 May, 2005, 14:20 GMT 19:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دفاعی یاداشت پر دستخط

وزارت خارجہ، اسلام آباد
پاکستان اور برطانیہ میں مشترکہ جنگی مشقوں پر اتفاق
پاکستان اور برطانیہ نے بدھ کے روز دفاعی تعاون بڑھانے کے بارے میں ایک مفاہمت کے یاداشت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

وزارت دفاع سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس یاداشت نامے کے بعد دفاعی خریداری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مدد ملے گی۔

تاہم دونوں فریقین نے یہ تفصیلات نہیں بتائی کہ پاکستان کو کس نوعیت کی ٹیکنالوجی یا دفاعی آلات کی ضرورت ہے۔

اس یاداشت نامے پر دفاعی پیداوار کی وزارت کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل ( ر) علی محمد جان اورکزئی اور برطانوی وزارت دفاع کے انڈر سیکریٹری، سر کیون آر ٹیبٹ نے دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے کے علاوہ دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کے گروپ کے ساتویں اجلاس کے اختتام پر اس اجلاس کے اہم نکات کی دستاویز پر دستخط بھی کیے گئے۔

دونوں ممالک کے نمائندوں نے مشترکہ جنگی مشقیں کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون وسیع کرنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سیمینار اور ورکشاپ منعقد کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے نمائندوں نے انٹیلی جنس کی معلومات کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق برطانوی انڈر سیکریٹری نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود دفاعی تعاون کے تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اکیسویں صدی کے ’چیلینجز، کا مقابلہ کیا جاسکے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد