BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 May, 2007, 20:47 GMT 01:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حماس رہنما کےگھر حملہ، آٹھ ہلاک
غزہ(فائل فوٹو)
اسرائیل کی جوابی کارروائیوں میں تئیس لوگ مارے جا چکے ہیں
حکام اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں حماس کے ایک رہنما خلیل الحیہ کےگھر پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں ان کے آٹھ عزیز ہلاک اور بارہ زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے وقت حماس کے رہنما گھر پر نہیں تھے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق حملے کے بعد حماس کے رہنما نے غزہ شہر میں شفا ہسپتال کا دورہ کیا جہاں زخمیوں کو علاج کے لیے لایا گیا تھا۔


خلیل الحیہ نے رپورٹروں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم تمام تر مشکلات، شہادتوں اور اور ان تکالیف کے باوجود، جومیں اور میرے لوگ برداشت کر رہے ہیں، آگے بڑھتے رہیں گے‘۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اتوار کی شام ایک فضائی کارروائی کی تصدیق کی لیکن اس کا کہنا تھا کہ حملے کا نشانہ مسلح افراد کا ایک گروہ تھا جو ایک مکان کے باہر کھڑا تھا۔

کابینہ نے اس حملے سے کئی گھنٹے قبل غزہ میں کارروائیاں شدید کرنے کی منظوری دی تھی۔ غزہ سے راکٹ حملوں کے جواب میں ہونے والی حالیہ اسرائیلی فضائی کارروائیوں میں تئیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی طرف سے جوابی کارروائی کے باوجود فلسطینیوں کے راکٹوں سے حملے جاری ہیں۔

جنوبی اسرائیل میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کے مطابق اتوار کے روز کئی سڑکیں ویران تھیں جہاں سے سینکڑوں رہائشی فضائی حملوں سے بچنے کے لیے گھروں سے چلے گئے تھے۔

پیر کو علی الصبح اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر غزہ پر ایک میزائیل حملہ کیا ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس میں حماس کا ایک رکن ہلاک ہوا ہے اور ان عماتوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں پر یہ گروپ ہتھیار بناتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد