استعفے کے بعد غزہ بحران شدید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مختلف گروہوں کے درمیان حالیہ لڑائی کے بعد فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے اپنے وزیرِ داخلہ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس استعفے کے نتیجے میں فلسطین میں جاری بحران شدید ہو سکتا ہے اور مخلوط قومی حکومت کے لیے ہونے والی مفاہمت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ وزیرِ داخلہ ہانی قواسمی نے سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے خلاف گزشتہ ماہ بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن انہیں استعفیٰ واپس لینے پر آمادہ کر لیا گیا تھا۔ غزہ میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں گزشتہ دو دن کے دوران سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ان جھڑپوں کو حماس اور فتح کے درمیان مخلوط حکومت کے قیام کے لیے ہونے والی مفاہمت کے بعد ہونے والی بد ترین جھڑپیں قرار دیا جا رہا ہے۔ ہانی قواسمی کو ایک غیر جانبدار شخصیت تصور کیا جاتا ہے اور ان کا تقرر کئی ماہ تک جاری رہنے والے اختلافات اور بحث و مباحثے کے بعد کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال حماس کے منتخب ہونے اور حکومت بنانے کے بعد سے اب تک ہونے والی باہمی گروہی جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار سو تک پہنچ چکی ہے۔ فروری میں فتح اور حماس کے متحارب گروہوں کے درمیان مخلوط حکومت بنانے پر اتفاق کے بعد کئی بار جھڑپیں روکنے پر بھی مفاہمت ہو چکی ہے۔ | اسی بارے میں ایلن جونسٹن کے بدلے ابوقتادہ09 May, 2007 | آس پاس غزہ: حماس کے تین ارکان ہلاک28 April, 2007 | آس پاس ایلن جونسٹن ’زندہ‘ ہیں : محمود عباس20 April, 2007 | آس پاس برطانوی سفیر کا حماس سے رابطہ06 April, 2007 | آس پاس حماس اور الفتح میں لڑائی پھر شروع 11 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||