غزہ: حماس کے تین ارکان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نے ایک جھڑپ میں حماس کے فوجی ونگ کے کم از کم تین ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔ حماس نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ جھڑپ، غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر غزہ شہر کے شمال مغربی حصے میں واقع البروجی مہاجر کیمپ کے مشرق میں ساڑھے آٹھ بجے ہوئی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے چار ارکان کو غزہ اور اسرائیل کی درمیانی حفاظتی رکاوٹ میں بم لگاتے ہوئے دیکھا اور ان پر فائرنگ کر دی۔ حماس نے ہلاک ہونے والے تینوں ارکان کے نام اور عمریں جاری کی ہیں جن کے مطابق ان کی عمریں اکیس سے ستائیس سال کے درمیان تھیں۔ حماس کے القصام بریگیڈ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے تین ارکان ’جہاد میں شہید‘ ہوئے ہیں۔ رام اللہ سے بی بی سی کے علیم مقبول نے بتایا ہے کہ القصام نے ان ہلاکتوں کا جواب کا اعلان کیا ہے۔ | اسی بارے میں حماس انورالسادات کے کارواں میں12 March, 2007 | آس پاس حماس اور الفتح میں لڑائی پھر شروع 11 March, 2007 | آس پاس کہانیوں کا مجموعہ، حماس کی پابندی10 March, 2007 | آس پاس روس کا حماس کی قیادت سے وعدہ28 February, 2007 | آس پاس معاشی بائیکاٹ ختم کیا جائے: ہنیہ13 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||