معاشی بائیکاٹ ختم کیا جائے: ہنیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حماس کے رہنما اور فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے اقوامِ عالم سے اپیل کی ہے کہ وہ اب فلسطینی انتظامیہ کا معاشی مقاطعہ ختم کر دیں۔ ان کا یہ بیان حماس اور فتح کی جانب سے قومی اتحاد پر مبنی حکومت کے حوالے سے اتفاقِ رائے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین کو اس نئی حکومت کی تشکیل کے معاہدے اور فلسطینی عوام کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے۔ ٹی وی پر اپنی تقریر کے دوران انہوں نے کہا ’میں بین لاقوامی ثالثوں اور یورپی یونین کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ(معاہدہ) فلسطینی عوام کی خواہش ہے اور انہیں نہ صرف اس کا احترام کرنا چاہیے بلکہ بائیکاٹ کے خاتمے کے لیے کوشش کرنی چاہیے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت آنے والے چند دنوں میں مستعفی ہو جائے گی تاکہ صدر محمود عباس کے لیے انہیں دوبارہ نئی حکومت بنانے کی دعوت دینے کے راستہ صاف ہو جائے۔ جنوری 2006 میں فلسطینی علاقے میں حماس کی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے امریکہ، یورپ اور روس نے فلسطین کا اقتصادی بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ پیر کو یورپی یونین کے وزائے خارجہ نےاپنے اجلاس کے بعد بائیکاٹ کےخاتمے کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ براہِ راست امداد کی بحالی سے قبل نئی فلسطینی حکومت کی تشکیل کا انتظار کریں گے۔
وزرِائے خارجہ کے بیان کے مطابق امداد کی بحالی پر اسی صورت میں غور ہوگا جب نیی فلسطینی حکومت اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرے، تشدد کے خاتمے کا اعلان کرے اور فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے سابقہ معاہدوں کو بھی تسلیم کرے۔ یاد رہے کہ حماس اور الفتح نے متعدد ہفتوں تک جاری رہنے والی خونریز جھڑپوں کے بعد مکہ میں نئی حکومت میں کابینہ کی تقسیم کے حوالے سے ایک معاہدہ کیا تھا تاہم اس اتفاقِ رائے کے باوجود وزارتِ داخلہ کے قلمدان کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔ | اسی بارے میں الفتح، حماس متحدہ حکومت پر متفق 08 February, 2007 | آس پاس مکہ: حماس، الفتح میں مذاکرات شروع07 February, 2007 | آس پاس اسماعیل ہنیہ: پیش رفت کی امید ہے06 February, 2007 | آس پاس ’فلسطین: مذاکرات میں پیش رفت‘04 February, 2007 | آس پاس غزہ: جھڑپوں کے بعد حالات میں بہتری03 February, 2007 | آس پاس فلسطینی تصادم میں 9 ہلاک،سو زخمی02 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||