اسماعیل ہنیہ: پیش رفت کی امید ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے صدر محمود عباس سے مکہ میں ہونے والی ایک ملاقات میں قومی اتحاد پر مبنی حکومت کی تشکیل میں پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔ فلسطین میں گزشتہ سال سے صدر محمود عباس کی جماعت فتح پارٹی اور حماس کے درمیان اقتدار کے حصول کے لیے شدید کوششیں ہو رہی ہیں۔ محمود عباس اور حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل کے درمیان سعودی عرب کے شہر مکہ میں ملاقات ہو رہی ہے۔ پیر کو غزہ میں دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔دونوں جماعتوں کے درمیان غزہ میں ہونے والی جھڑپوں سے خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل مصر کے صدر حسنی مبارک نے کہا تھا کہ فلسطینی گروپوں حماس اور فتح کے درمیان قومی یکجہتی کی حکومت تشکیل دینے کے بارے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ صدر حسنی مبارک کے اس اعلان کے وقت بھی غزہ میں فلسطینی گروپوں میں لڑائی جاری تھی۔ | اسی بارے میں ’فلسطین: مذاکرات میں پیش رفت‘04 February, 2007 | آس پاس فلسطینی: سعودی مصالحت قبول 29 January, 2007 | آس پاس فلسطینی تصادم میں 9 ہلاک،سو زخمی02 February, 2007 | آس پاس فلسطینیوں میں مزید جھڑپیں02 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||