فلسطینیوں میں مزید جھڑپیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں جمعرات کی رات گئے تک حکمران جماعت حماس اور فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کی تنظیم الفتح کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس سے امن کا عمل کھٹائی میں پڑ گیا۔ حماس کے کارکن وزارت داخلہ کے قریب ایک ایسے مقام پر راکٹ فائر کرتے رہے جو الفتح کے کارکنوں کے قبضے میں ہے۔ رات بھر غزہ میں مشین گن کی فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اس سے پہلے الفتح کے کارکنوں نے ایک یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا جسے حماس کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ جمعرات کو دونوں دھڑوں کے درمیان دن بھر ہونے والی جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک ہوئے اور تین روز پہلے ہونے والی لڑائی بندی ختم ہو گئی۔ غزہ میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار نے کہا کہ شہر کے لوگوں کی نظر میں خانہ جنگی کا امکان مسلسل بڑھتا جا رہا ہوگا۔ | اسی بارے میں حماس، الفتح: مزید جھڑپیں، ہلاکتیں27 January, 2007 | آس پاس حماس اور فتح کے درمیان جنگ بندی30 January, 2007 | آس پاس فلسطینی: سعودی مصالحت قبول 29 January, 2007 | آس پاس جنگ بندی کے بعد حماس کمانڈر ہلاک30 January, 2007 | آس پاس حماس: سیاست اور زمینی حقیقت27 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||