مکہ: حماس، الفتح میں مذاکرات شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں جاری جھڑپوں کو ختم کرنے کی غرض سے حماس اور الفتح کے رہنماؤں کے مابین باضابطہ مذاکرات مکہ میں شروع ہوگئے ہیں۔ فلسطینی رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک متحدہ فلسطینی حماس کے رہنما خالد مشعال نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک مکہ میں رہیں گے جب تک معاہدہ ہو نہیں جاتا۔خالد مشعال نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ امن قائم کرنے کی کوششوں کی حمایت کریں۔ اس سے قبل سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ نے فلسطین کے متحارب دھڑوں کے رہنماؤں نے سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور حماس کے لیڈر خالد مشعال اور اسماعیل ہنیہ نےشاہ عبد اللہ سے الگ الگ ملاقات کی۔ مبصرین کا کہنا ہے مکہ میں ہونے والے مذاکرات متحارب فلسطینی گروہوں میں اتحاد کا آخری موقع ہے۔ سعودی بادشاہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے بعد الفتح کے محمود عباس اور حماس کے لیڈر خالد مشعال کے درمیان ملاقات متوقع ہے جس میں وہ متحدہ فلسطینی حکومت بنانے کے معاملات کو طے کرنے کی کوشش کریں گے۔ فلسطینی گروہوں میں پچھلے کئی ہفتوں سے جاری جھڑپوں میں درجنوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ فلسطینوں کا خیال ہے کہ الفتح اور حماس کی متحدہ حکومت کی صورت میں وہ اسرائیل کے خلاف زیادہ فعال مدافعت کرنے کے قابل ہوں گے اور ان فلسطینی پر عالمی پابندیاں کو جاری رکھنے کا جواز بھی ختم ہو جائے گا۔ بی بی سی کے مشرق وسطیٰ کے نامہ نگار جرمی بوون کا کہنا ہے کہ فلسطینی گروہوں میں تعاون کی راہ میں حائل سب سے بڑی روکاٹ اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنا اور فلسطینی اتھارٹی میں عہدوں کی تقیسم ہے۔ حماس نے ابھی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ الفتح اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرتی ہے۔ | اسی بارے میں قومی اتحاد کے لیے ہنیہ کی اپیل13 January, 2007 | آس پاس حماس، الفتح: مزید جھڑپیں، ہلاکتیں27 January, 2007 | آس پاس بات چیت معاہدے کے بغیر ختم21 January, 2007 | آس پاس فلسطینی تصادم میں 9 ہلاک،سو زخمی02 February, 2007 | آس پاس کونڈولیزا رائس، اولمرت ملاقات15 January, 2007 | آس پاس اسماعیل ہنیہ: پیش رفت کی امید ہے06 February, 2007 | آس پاس ’فلسطین: مذاکرات میں پیش رفت‘04 February, 2007 | آس پاس غزہ: جھڑپوں کے بعد حالات میں بہتری03 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||