BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 April, 2007, 00:10 GMT 05:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایلن جونسٹن ’زندہ‘ ہیں : محمود عباس
ایلن جونسٹن
چوالیس سالہ جونسٹن کو باہر مارچ کو غزہ میں بندوق کی نوک پر اغواء کر لیا گیا تھا
فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ غزہ سے بی بی سی کے اغوا ہونے والے نمائندے ایلن جونسٹن زندہ ہیں۔

محمود عباس نے سویڈن میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ’ہماری خفیہ ایجنسیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ زندہ ہیں‘۔

فلسطینی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایلن کے اغوا کنندگان کس گروہ سے تعلق رکھتے ہیں تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

اس سے قبل التوحید الجہاد نامی ایک فلسطینی گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بی بی سی کے غزہ سے لاپتہ ہونے والے نامہ نگار ایلن جونسٹن کو ہلاک کر دیا ہے۔

چوالیس سالہ جونسٹن کو باہر مارچ کو غزہ میں بندوق کی نوک پر اغواء کر لیا گیا تھا اور اس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایلن کے والد نے ان کی زندہ ہونے کے بارے میں فلسطینی صدر کے بیان کو ایک اچھی خبر قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا’ یہ بہت ہی اچھی خبر ہے اور میں اسے سننے کے لیے بےتاب تھا۔ میرے خیال میں فلسطینی صدر بنا یقین کیے اس قسم کی بات نہیں کر سکتے۔ لیکن اب بھی ہمارے پاس ایلن کے زندہ ہونے کا ثبوت نہیں اور یہی وہ چیز ہے جس کا میں بے چینی سے منتظر ہوں‘۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ وہ ایلن جونسٹن کی خیریت کے بارے میں اس خبر کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس حوالے سے ٹھوس ثبوتوں کی ضرورت ہے۔

ایلن جونسٹن کی غزہ میں تین سالہ تعیناتی کا آغاز اپریل دو ہزار چار میں ہوا تھا اور اس دوران وہ بی بی سی ریڈیو اور ٹیلی ویژن دونوں کے لیے رپورٹنگ کرتے رہے۔گزشتہ تین سال سے غزہ جیسے پُر تشدد علاقے میں مستقل طور پر رہائش اختیار کرنے والے وہ واحد غیرملکی صحافی ہیں۔

غزہ میں اس سے پہلے بھی کئی صحافیوں کو مغوی بنایا جا چکا ہے تاہم ایلن جونسٹن سے پہلے وہاں کسی اور صحافی کو اتنے طویل عرصے تک اغواء نہیں رکھا گیا۔

ایلن جونسٹنبی بی سی کی اپیل
ایلن جونسٹن کی بازیابی کے لیے ’ایکشن ڈے‘
حماس سے رابطہ
برطانیہ اور حماس کا پہلا رابطہ
اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد