BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 April, 2007, 10:05 GMT 15:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایلن: رہائی کیلیے بی بی سی کی اپیل
ایلن جونسٹن
ایلن جونسٹن غزہ میں آخری مرتبہ بارہ مارچ کو دیکھے گئے تھے
غزہ میں بی بی سی کے لاپتہ ہونے والے نامہ نگار ایلن جونسٹن کی بازیابی کے لیے جمعرات کو ایک ’انٹرنشینل ڈے آف ایکشن‘ منعقد کیا جا رہا ہے۔

بی بی سی کے رپورٹر ایلن جونسٹن غزہ سے بارہ مارچ سے لاپتہ ہیں اور عام خیال یہی ہے کہ انہیں نامعلوم نقاب پوش افراد نے اغواء کیا ہے تاہم ابھی تک کسی گروہ نے ان کے اغواء کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مسٹر جونسٹن کے اغواء کیے جانے کے ٹھیک ایک ماہ بعد بین الاقوامی نشریاتی ادارے بی بی سی، الجزیرہ، سی این این اور سکائی مسٹر جونسٹن کے بارے میں بیک وقت ایک خصوصی لائیو پروگرام نشر کر رہے ہیں۔

غربِ اردن میں موجود بی بی سی کے ڈائریکٹر مارک تھامسن نے براہ راست ان کی رہائی کی اپیل کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی گمشدگی کے بارے میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

مارک تھامسن نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بدھ کو ایک ملاقات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود عباس نے انہیں بتایا کہ مصدقہ شواہد کے مطابق ایلن ٹھیک ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ فلسطینی حکام ایلن کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوششوں میں مصروف اور اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

ایلن جونسٹن کے اہل خانہ بھی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ان کی گمشدگی سے متعلق ایک پوسٹر مہم بھی لندن اور ان کے آبائی علاقے سکاٹ لینڈ میں شروع کردی گئی ہے۔

ایلن جونسٹن کی بازیابی کے لیے غزہ میں مظاہرے کیے گئے ہیں

ایلن سے متعلق بی بی سی کا لائیو پروگرام جمعرات کو رملہ میں غرب اردن کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر تیس منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی نظامت کے فرائض بی بی سی مڈل ایسٹ کے ایڈیٹر، جیریمی بووین سر انجام دیں گے اور پروگرام میں الجزیرہ، سی سی این اور سکائی کی رپورٹس بھی براہِ راست شامل کی جائیں گی۔

بی بی سی ورلڈ نیوز کے سربراہ رچررڈ پورٹر کا کہنا تھا:’ ہم ایلن جونسٹن کی بازیابی کے حوالے سے مشرقِ وسطی اور دنیا کے دیگر حصوں پر اثر ڈالنے کی غرض سے ایک پروگرام منعقد کرنا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں ہم ساتھی نشریاتی اداروں کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں۔ ہم نہیں سمجھتے کہ اس سے قبل ایسا کوئی پروگرام پیش کیا گیا ہے لیکن سب لوگوں کا مقصد یہی ہے کہ ایلن کے کیس کو ابھارا جائے اور دیکھنے والوں کو بتایا جائے کہ ان کی نیوز ٹیموں کو پہلے کی نسبت اب کس قدر مشکل حالات کا سامنا ہے‘۔

غزہ میں اب تک کئی صحافیوں کو مغوی بنایا جا چکا ہے تاہم ایلن جونسٹن سے پہلے وہاں کسی اور صحافی کو اتنے طویل عرصے تک اغواء نہیں رکھا گیا۔

ایلن جونسٹن 1991 میں بی بی سی سے وابستہ ہوئے۔ سولہ سال کے دوران آٹھ سال انہوں نے بطور نامہ نگار کے کام کیا ہے جس میں کچھ وقت انہوں نے ازبکستان اور افغانستان میں بھی گزارا۔ گزشتہ تین سال سے غزہ جیسے پُر تشدد علاقے میں مستقل طور پر رہائش اختیار کرنے والے وہ واحد غیرملکی صحافی تھے۔ مارچ کے آخر میں غزہ میں ان کی ملازمت کی مدت ختم ہونے والی تھی۔

حماس سے رابطہ
برطانیہ اور حماس کا پہلا رابطہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد