فلسطین: صحافی کے لیے مظاہرے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں بی بی سی کے لاپتہ ہونے والے صحافی ایلن جانسٹن کی بازیابی کے لیے دباؤ بڑھانے کی غرض سے فلسطینی اتھارٹی میں مزید مظاہرے کیے جائیں گے۔ بی بی سی کے رپورٹر ایلن جونسٹن بارہ مارچ سے غزہ سے لاپتہ ہیں اور عام خیال یہی ہے کہ انہیں اغواء کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی گروہ نے ان کے اغواء کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ایلن کی بازیابی کے سلسلے میں نابلس، غرب اردن، جنین اور رملہ اللہ میں ہونے والے مظاہروں میں مقامی صحافی بھی شرکت کریں گے۔ جمعہ کو غزہ میں بچوں نے بھی لاپتہ صحافی کی بازیابی کے لیے ایک مارچ کیا۔ اس کے علاوہ نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد بھی ان کے بارے میں اعلانات کیے گئے۔ فلسطین کے صحافی بھی مقامی انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ گمشدہ صحافی ایلن کی محفوظ اور بحفاظت بازیابی کو ممکن بنانے کے لیے مزید اور فوری اقدامات اٹھائے۔ ایلن جانسٹن غزہ میں واحد بین الاقوامی نامہ نگار تھے اور اس سے پہلے وہاں کسی صحافی کو اتنے عرصے تک مغوی نہیں رکھا گیا۔
یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں صحافی کی گمشدگی پر تناؤ اور غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ فلسطینوں کی ایک بہت بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ مسٹر جونسٹن کے اغواء کے بعد علاقے سے خبریں بیرونی دنیا تک پہنچانے کا عمل اور دشوار ہو جائے گا۔ جمعرات کو ایلن جانسٹن کی بازیابی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں برطانوی سفارت کار نے حماس کے رہنما وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی تھی۔ برطانیہ کے کسی سفارت کار کی حماس کے رہنما سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ برطانیہ حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے اور اس سے کسی قسم کا رابطہ کرنے سے اجتناب کرتا رہا ہے۔ بی بی سی کو ایلن جانسٹن کی حمایت میں ہزاروں کی تعداد میں پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایلن بی بی سی نیوز کے ایک انتہائی تجربہ کار اور معروف رپورٹر ہیں۔ وہ 1991 میں بی بی سی سے منسلک ہوئے اور دورانِ ملازمت وہ ازبکستان اور افغانستان سے بھی رپورٹنگ کر چکے ہیں۔ | اسی بارے میں برطانوی سفیر کا حماس سے رابطہ06 April, 2007 | آس پاس فلسطین: سپین کے صحافی کا اغواء24 October, 2006 | آس پاس غزہ میں مغوی غیر ملکی صحافی رہا27 August, 2006 | آس پاس آرمینیائی صحافی کے قتل کی مذمت20 January, 2007 | آس پاس مراکش: صحافیوں پر مقدمہ شروع08 January, 2007 | آس پاس ’اطالوی صحافی کو رہا کرو‘26 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||