غزہ میں مغوی غیر ملکی صحافی رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں چودہ اگست کو اغوا کیئے گئے دو غیر ملکی صحافیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں صحافی امریکہ کے فاکس نیوز نے سے وابستہ ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے سٹیو سنٹانی اور نیوزی لینڈ کے اولف وگ کو غزہ سٹی میں سمندر کے قریب لا کر چھوڑ دیا گیا۔ دونوں صحافیوں کی رہائی سے کچھ دیر پہلے اغواکاروں نے ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں ان صحافیوں کو یہ کہتے دکھا یا گیا تھا کہ ان لوگوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ تاہم رہائی کے بعد سٹانی نے کہا کہ انہیں بندوق کی نوک پر اسلام قبول کرنے کے لیئے مجبور کیا گیا۔ ان صحافیوں کو فلسطین کے ہیڈکواٹرز سے ان کی گاڑی سے چودہ اگست کو اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے اپنی تنظیم کا نام ’جہاد بریگیڈ‘ بتایا تھا سنیچر کو ان کی رہائی کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد اتوار کو جاری ویڈیو میں ان صحافیوں کو لکھے ہوئے بیان کو پڑھتے دکھایا گیا ہے۔ اس بیان میں ان صحافیوں نے عراق اور افغانستان میں مغربی دخل اندازی کی مذمت کی۔ اس سے قبل جاری ایک ویڈیو میں ان صحافیوں نے کہا تھا کہ ان کے ساتھ مناسب سلوک کیا جا رہا ہے اور وہ ٹھیک ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں غزہ میں متعدد لوگوں کو اغوا کیا گیا لیکن انہیں نقصان پہنچائے بغیر رہا کر دیا گیا ۔ | اسی بارے میں عراق میں امریکی صحافی قتل03 August, 2005 | آس پاس سپین: الجزیرہ کا صحافی پھر گرفتار17 September, 2005 | آس پاس امریکی صحافی کی ویڈیو نشر18 January, 2006 | آس پاس ’عراق میں 86 صحافی ہلاک ہوئے‘20 March, 2006 | آس پاس غزہ: دو ٹی وی جرنلسٹ اغواء14 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||