غزہ: دو ٹی وی جرنلسٹ اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلح ہتھیار بندوں نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز سے وابستہ دو صحافیوں کو غزہ سے اغواء کر لیا ہے۔ امریکی صحافیوں کے ڈرائیور نے سکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ ان کی کار کو پیر کی شام کو غزہ شہر میں روکا تھا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ ہتھیار بندوں نے دونوں صحافیوں کو دوسری گاڑی میں بیٹھنے کا حکم دیا اور بعد میں اسے بھگا کر لے گئے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ صحافیوں کے اس اغواء کا ذمہ دار کون ہے۔ گزشتہ دو برس میں کئی غیر ملکیوں کو غزہ سے اغواء کیا گیا لیکن سب ہی کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے چھوڑ دیا گیا۔ | اسی بارے میں غزہ: تین فلسطینی ہلاک14 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||