BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 August, 2006, 11:06 GMT 16:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ: تین فلسطینی ہلاک
کئی ہفتوں سے غزہ اسرائیل کےشدید فوجی دباؤ میں ہے
غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تین فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ اسرائیلی علاقے پر فلسطینی سرزمین سے راکٹ حملوں کے بعد کیا گیا ہے اور اس میں ایک اسرائیلی زخمی ہو چکا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب لبنان میں فائر بندی پر عمل درآمد ہوا چاہتا ہے غزہ میں شدت پسندوں نے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

شدت پسندوں نے اشکیلون نامی شہر پر دو راکٹ فائر کیئے تاہم ان سےخاص جانی و مالی نقصان نھیں ہواہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق راکٹ حملوں کے فوراً بعدانھوں نےحملے کے مقام کا پتا لگا کر شدت پسندوں پر جوابی حملہ کر دیا تھا۔

تاہم، فلسطینی ذرائع کے مطابق شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےاورآدھے گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی اسرائیلی گولہ باری میں کچھ فلسطینی شہری مارے گئے ہیں۔

کئی ہفتوں سے غزہ اسرائیل کے شدید فوجی دباؤ میں ہے۔ اسرائیلی فوج یہاں سے ہونے والے راکٹ کے حملوں کو روکنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ اپنے اس اسرائیلی فوجی کو رہا کروانے کی کوشش بھی کر رہی ہے جسےشدت پسندوں نے اٹھائیس جون سے پکڑ رکھا ہے۔

فلسطینیوں نے فائر بندی کی تجویز پیش کی ہے اور کہا ہے کہ اگر اسرائیلی جیل میں قید ہزاروں فلسطینیوں میں سے کچھ فلسطینیوں کو چھوڑ دیا جائے تو اسرائیلی فوجی کو چھوڑ دیاجائے گا۔

مگر اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردوں سے سودی بازی نہیں کرے گا۔

اسرائیلی فوجی کے پکڑے جانے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ پر ہزاروں ہوائی اور زمینی حملے کیئے ہیں جن میں قریباً دو سو فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد فلسطینی شہریوں کی ہے جبکہ ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا جا چکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد