فلسطین: سپین کے صحافی کا اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین میں مسلح افراد نے غزہ کی پٹی سے سپین کے ایک صحافی کو اغواء کر لیا ہے۔ مغوی صحافی ایک فوٹو گرافر ہیں جو خبررساں ادارے اے پی کے لیئے کام کرتے ہیں۔ انہیں اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ غزہ شہر میں واقع اپنے فلیٹ سے باہر نکل رہے تھے۔ مسلح افراد انہیں گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس اغواء کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم گزشتہ دو سال کے دوران درجنوں غیر ملکی افراد کو اغواء کے فورا بعد ہی کوئی نقصان پہنچائے یا بغیر کسی مطالبہ کے رہا کردیا گیا۔ اگست میں مزاحمت کاروں نے امریکی ادارے فاکس نیوز کے دو صحافیوں کو تیرہ دن اپنے قبضے میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ علاوہ ازیں غزہ پٹی میں بندوق برداروں نے فتح کے ایک اہم شدت پسند رہنما کوگولی مار کرہلاک کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں اسرائیلی حملے، 19 فلسطینی ہلاک14 October, 2006 | آس پاس غزہ: مزید چار فلسطینی ہلاک12 October, 2006 | آس پاس غزہ پر حملہ، ایک فلسطینی ہلاک01 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||