غزہ پراسرائیلی حملے، تصادم جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے پانچ کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اس عمارت پر حملے میں مارے گئے جو اس کے بقول حماس کا ہیڈکوارٹر تھا۔ دوسری جانب الفتح اور حماس کے دھڑوں میں پرتشدد تصادم بھی جاری ہے۔ اس سے قبل کی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ حماس کے دو کارکن اور ایک راہگیراس وقت ہلاک ہوئے جب شمالی غزہ میں حماس کے ایک ٹھکانے کے قریب ایک ویگن کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ بدھ سے غزہ شہر اور غزہ کی پٹّی پر اسرائیل راکٹوں اور میزائیلوں سے تیرہ حملے کر چکا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں میں اس کے جنوبی علاقوں میں کم سے کم ایک سو راکٹ داغے جا چکے ہیں جن میں سے کم و بیش دس جمعہ کو ایک قصبے میں گرے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر راکٹ حملوں کا مقصد اسرائیل کو فلسطینیوں کی اندرونی لڑائی میں گھسیٹنا ہے۔ جمعرات کو اسرائیلی حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے چار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق حماس سے تھا۔ اس دوران حماس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے مخلتف دھڑوں میں اتحاد پر زور دیا ہے، لیکن گزشتہ دنوں کے دوران الفتح اور حماس کے درمیان تصادم روکنے کی کئی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور اب تک اس تصادم میں چالیس افراد مارے جا چکے ہیں۔ | اسی بارے میں اسرائیلی حملوں میں چھ ہلاک17 May, 2007 | آس پاس اسرائیلی حملےمیں حماس کے دفاتر تباہ17 May, 2007 | آس پاس حماس اور الفتح میں لڑائی پھر شروع 11 March, 2007 | آس پاس غزہ: حماس کے تین ارکان ہلاک28 April, 2007 | آس پاس استعفے کے بعد غزہ بحران شدید14 May, 2007 | آس پاس معاہدہ، پھر جھڑپیں اور پھر معاہدہ15 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||