معاہدہ، پھر جھڑپیں اور پھر معاہدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں متحارب فلسطینی دھڑوں کے درمیان شدید ترین جھڑپوں کے بعد ایک بار پھر سمجھوتہ طے پا جانے کی اطلاعات ہیں۔ غزہ کی سڑکوں اور گلیوں میں دو روز تک جاری رہنے والی اس لڑائی کے بعد حکومت کے ترجمان غازی حماد نے بتایا کہ حماس اور فتح دنوں نے طے کر لیا ہے کہ وہ تشدد پر نہیں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں متحارب دھڑے اس بات پر رضا مند ہوگئے ہیں کہ وہ مختلف مقامات سے اپنے اپنے مسلح افراد کو واپس بلا لیں گے، گلیوں میں نصب چیک پوائنٹس کو ہٹا دیں گے اور ایک دوسرے کے مغویوں کو حوالے کر دیں گے۔ فلسطینی متحارب دھڑوں میں پہلے بھی اسی نوعیت کے معاہدے ہوئے ہیں لیکن یہ دیرپا ثابت نہیں ہوئے۔ اتوار سے اب تک گلیوں میں لڑی جانے والی ان لڑائیوں میں آٹھ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوئے ہیں۔ تشدد روکنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی نے اپنے تمام تر وسائل کو استعمال کیا ہے۔ گزشتہ روز مصر کے ثالثوں نے دونوں دھڑوں کے مابین معاملات طے کرا دیئے تھے لیکن اگلے ہی روز یعنی پیر کو فتح اور حماس کے اراکین پھر آمنے سامنے آ گئے۔
اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ مختلف گروہوں کے درمیان حالیہ لڑائی کے بعد فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ نے اپنے وزیرِ داخلہ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس استعفے کے نتیجے میں فلسطین میں جاری بحران شدید ہو سکتا ہے اور مخلوط قومی حکومت کے لیے ہونے والی مفاہمت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ وزیرِ داخلہ ہانی قواسمی نے سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے خلاف گزشتہ ماہ بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن انہیں استعفیٰ واپس لینے پر آمادہ کر لیا گیا تھا۔ گزشتہ سال حماس کے منتخب ہونے اور حکومت بنانے کے بعد سے اب تک ہونے والی باہمی گروہی جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار سو تک پہنچ چکی ہے۔ فروری میں فتح اور حماس کے متحارب گروہوں کے درمیان مخلوط حکومت بنانے پر اتفاق کے بعد کئی بار جھڑپیں روکنے پر بھی مفاہمت ہو چکی ہے۔ | اسی بارے میں ایلن جونسٹن کے بدلے ابوقتادہ09 May, 2007 | آس پاس غزہ: حماس کے تین ارکان ہلاک28 April, 2007 | آس پاس ایلن جونسٹن ’زندہ‘ ہیں : محمود عباس20 April, 2007 | آس پاس برطانوی سفیر کا حماس سے رابطہ06 April, 2007 | آس پاس حماس اور الفتح میں لڑائی پھر شروع 11 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||