ایرانی مذاکرات کار موسویان گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران میں پیر کو ایٹمی امور کے سابق مذاکرات کار حسین موسویان کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تہران میں وکیلِ سرکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حسین موسویان جیل میں ہیں۔ حسین موسویان جرمنی میں ایران کے سفیر بھی رہ چکے ہیں اس کے علاوہ وہ ایٹمی امور پر یورپی یونین سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ ایک ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حسین موسویان پر انقلابی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ اس سے قبل تہران کے وکیلِ سرکار نے ایرانی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حسین موسویان کے خلاف الزامات کا اعلان تحقیقات مکمل ہونے اور فیصلہ آ جانے کے بعد کیا جائے گا۔ ایرانی صدر سے قریبی روابط رکھنے والی ایک ویب سائٹ رجاء نیوز کا کہنا ہے کہ جوہری امور کے سابق مذاکرات کار اور سفیر جرمنی کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔ بہت سے لوگوں کے کے لیے مسٹر موسویان کے گرفتاری خاصی حیران کن ہے کیونکہ وہ اسلامی نظام کے نقاد یا اصلاح پسندوں میں سے نہیں تھے بلکہ انہیں حکومتی حلقوں کا قریبی اور حامی تصور کیا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں ایران امریکہ، براہ راست رابطہ نہ ہوا04 May, 2007 | آس پاس ’ایران سے تعلقات پر نظرِ ثانی کرو‘03 May, 2007 | آس پاس ایران سے مذاکرات ناممکن نہیں: رائس30 April, 2007 | آس پاس ایران امریکہ ملاقات کا امکان29 April, 2007 | آس پاس ’ایران ابھی ابتدائی مراحل میں ہے‘ 13 April, 2007 | آس پاس ایران پر سنیوں کی مدد کا الزام12 April, 2007 | آس پاس ’ایرانی سفارت کار زخمی تھے‘11 April, 2007 | آس پاس ’ایران اپنے وعدے پر قائم ہے‘26 November, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||