BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 April, 2007, 00:20 GMT 05:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران پر سنیوں کی مدد کا الزام
عراق کے سنی علاقے سے ہتھیار برآمد کیے ہیں: امریکی ترجمان
عراق میں امریکی فوج کے ترجمان نے ایران پر الزام عائد ہے کہ وہ عراق کے سنی مزاحمت کارروں کی مدد کر رہا ہے۔

امریکہ اس سے پہلے ایران پر الزام لگاتا رہا ہے کہ وہ عراق میں شیعہ گروہوں کو اسلحہ فراہم کرتا ہے جس سے وہ عراق میں امریکی فوج کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔

امریکی الزام پر ایرن کا فوری رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

امریکی جنرل نے بغداد میں نیوز کانفرنس میں چند ہتھیار پیش کیے اور بتایا کہ یہ حال ہی میں ایران میں بنائے گئے اور پھر انہیں سرحد پار مزاحمت کاروں کے استعمال کے لیے بھیجا گیا۔

میجر جنرل ولیم کالڈویل نے کا کہنا تھا کہ ان ہتھیاروں پر جو نشانات ہیں ان کے ذریعے پتا چلا ہے کہ یہ ایران میں بنائے گئے ہیں۔ میجر جنرل کالڈویل کے مطابق ایران اب مزاحمت کاروں کو صرف ہتھیار فراہم ہی نہیں کر رہا، بلکہ انہیں استعمال کرنے کی تربیت بھی دے رہا ہے۔

میجر جنرل کالڈویل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے شواہد بھی ملے ہیں کہ ایرانی انٹیلیجنس سنی مزاحمت کارروں کو بھی امداد فراہم کر رہا ہے۔

ادھر عراقی حکومت کو امید ہے کہ اگلے ماہ مصر میں ہونے والے اجلاس میں اس کے ہمسایہ ممالک سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے گا لیکن اب ایران نے کہا ہے کہ وہ شاید اجلاس میں حصہ نہ لے۔

ایران نے ان پانچ ایرانی اہلکاروں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے جنہیں جنوری میں امریکی فوج نے حراست میں لیا تھا۔تاہم امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ان ایرانی شہریوں کو رہا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

اسی بارے میں
4000 غیرملکی ہلاک: القاعدہ
29 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد