’جلد انتخابات کی منظوری دی جائے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترکی کی حکمراں جماعت نے ملک کی پارلیمنٹ سے قبل از وقت عام انتخابات کی منظوری دینے کی درخواست کی ہے۔ ملک میں اس سال نومبر میں عام انتخابات ہونے ہیں لیکن حکمراں جماعت 24 جون کو یہ انتخابات کروانے کی تجویز دی ہے۔ جلد انتخابات کروانے کے فیصلے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی اور ووٹ کے ذریعے اسے قانون میں تبدیل کیا جائے گا۔ گزشتہ جمعہ کو ترکی کی آئینی عدالت نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے کی گئی ووٹنگ کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ حزب اختلاف کی سیکولر جماعتوں نے اس ووٹنگ کا بائکاٹ کیا تھا۔یہ جماعتیں حکمراں جماعت کے امیدوار وزیر خارجہ عبداللہ گل کو جیتنے سے روکنا چاہتی تھیں۔ ان کا الزام ہے کہ مسٹر گل اسلام پسند ہیں اور اگر وہ صدر بن جاتے ہیں تو ترکی کی سیکولر روایات کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم طیب اردگان نے کہا کہ اب خود ترکیوں کو اس مسئلہ کا حل نکالنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا ’ پارلیمانی نظام روک دیا گیا ہے۔ اور اب ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے عوام صحیح فیصلہ کريں گے‘۔ حزب اختلاف کی سکیولر جماعتوں نے اس ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا۔یہ جماعتیں حکمراں جماعت کے امیدوار وزیر خارجہ عبداللہ گل کو جیتنے سے روکنا چاہتی تھیں۔ان کا الزام ہے کہ مسٹر گل اسلام پسند ہیں اور اگر وہ صدر بن جاتے ہیں تو ترکی کی سکیولر روایات کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ فی الوقت ملک میں صدر کے عہدے کے لیے گہرے اختلافات نظر آ رہے ہیں۔ اتوار کو سینکڑوں افراد نے استنبول میں سیکولرازم کی حمایت میں ایک ریلی بھی نکالی۔ اسی دوران فوج نے آگاہ کیا ہے کہ وہ ملک کی سیکولر روایات کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔موجودہ ہنگامی صورت حال کے سبب ملک کا اسٹاک بازار بھی متاثر ہوا ہے۔ | اسی بارے میں ترکی: سیکولرازم کے حق میں جلوس29 April, 2007 | آس پاس ترکی: انتخابات، فوج کی وارننگ28 April, 2007 | آس پاس مذہب اور سیاست علیحدہ علیحدہ15 April, 2007 | آس پاس شاہراہ ریشم کی ایک اور کڑی08 February, 2007 | آس پاس ہرانت دِنک قتل، ایک شخص گرفتار21 January, 2007 | آس پاس آرمینیائی صحافی کے قتل کی مذمت20 January, 2007 | آس پاس ترکی سائپرس کو راستہ دینے پر تیار08 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||